19 مارچ ، 2015
لندن......ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ صولت مرزاجوبیان کررہاہے،ایسا کچھ نہیں ہوا،یہ سب کچھ ایک سازشی منصوبےکےتحت ہورہاہے اورایم کیوایم کاامیج خراب کرنےکی سازش ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ میں کبھی صولت مرزاسےنہیں ملا، میری صولت مرزاسےکبھی بات تک نہیں ہوئی، یہ دنیابھرمیں ایم کیوایم کاامیج خراب کرنےکی سازش ہے۔میں3سال پاکستان کی جیلوں میں رہا،ضیاءالحق کےدورمیں9مہینےبغیرکسی الزام کےسزاکاٹی، میں کسی قسم کےٹرائل سےکبھی نہیں گھبرایا۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ میرےپاکستان آنےکافیصلہ قانونی اورآئینی ماہرین کریں گے۔