19 مارچ ، 2015
کراچی.......ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ صولت مرزاکاوڈیوبیان ایم کیوایم کےخلاف میڈیاٹرائل کاتسلسل ہے،متحدہ صولت مرزاکےالزامات یکسرمستردکرتی ہے۔وڈیوپیغام پاکستان کی تاریخ کی انوکھی مثال ہے۔آج تک ڈیتھ سیل سےکسی بھی قیدی کاوڈیوبیان ٹی وی چینلوں پرنشرنہیں کیاگیا،اگرصولت مرزاکابیان سچ ہوتاتوعدالتی کارروائی میں یہ باتیں ضروربیان کی جاتیں۔رابطہ کمیٹی کے مطابق وڈیوبیان کےذریعےعوام کوایم کیوایم کےخلاف ورغلانےکی سازش کی گئی،سزائےموت پانےوالےدیگرقیدیوں کےبیانات ٹی وی پرکیوں نشرنہیں کیےجاتے۔