19 مارچ ، 2015
اسلام آباد......... وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ صولت مرزا نے اپنی مرضی سے بیان ریکارڈ کرایا ، صولت مرزا کے اہل خانہ کراچی میں کسی سے رابطے میں نہیں۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے تین روز قبل اپنی بہن سمیرا وجاہت سے آخری ملاقات میں حقائق پر مبنی بیان دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے صولت مرزا کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام کو ساری صورتحال سے رابطہ کرکے آگہی دی تھی۔