20 مارچ ، 2015
مونٹی ویڈیو.......یوروگوئے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا کا چھوٹا طیارہ Punta del Este شہر کے ائیر پورٹ پر جوں ہی اترا۔اس میں دھماکا ہوگیا۔ طیارے میں 10 افراد موجود تھے جن میں سے سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین لاپتا ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے ملنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی لیکن ائیر ٹریفک کنٹرولر کا کہنا ہے کہ جہاز کے اترتے ہی اس میں دھماکہ ہوا تھا۔