دنیا
22 مارچ ، 2015

یمن جھڑپوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

یمن جھڑپوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

نیویارک..........اقوام متحدہ نے یمن کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں کشیدہ صورتحال او حالیہ پُرتشدد واقعات پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ جس میں یمن میں جھڑپوں سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اجلاس یمن کے معزول صدر منصور ہادی کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے۔ جمعے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں دو مساجد پر خود کش دھماکوں میں ایک سو سینتیس افراد ہلاک جبکہ تین سو اکیاون زخمی ہو گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔

مزید خبریں :