22 مارچ ، 2015
واشنگٹن.........امریکا کی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ تقریباً سو امریکی فوجیوں کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے ۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ دھمکی مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے دی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔داعش کی ویب سائٹ پر ان سو فوجیوں کے نام اور پتوں کی فہرست جاری کی گئی اور حامیوں کو ان امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔داعش کے ہیکنگ گروپ نے تنظیم کے تنظیم کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب قتل کر نے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی حکام نے فوجیوں کو اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔