23 مارچ ، 2015
کراچی .......ثانوی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے امتحانی فارم 26مارچ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔سیکریٹری بورڈ حورمظہرکے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان برائے سال 2015جو 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ۔ چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت پر میٹرک(صرف کلاس دہم) سائنس و جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ کے ایسے امیدوار جنہوں نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ اپنے فارم 26مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔