دنیا
23 مارچ ، 2015

بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی انتظامیہ کا منفرد کارنامہ

بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی انتظامیہ کا منفرد کارنامہ

چندی گڑھ ...... بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی انتظامیہ کا منفرد کارنامہ ، یوم شہدا کیلئے لگائے گئے ،ہورڈنگز پر بھارتی فوجیوں کی بجائے امریکی فوجیوں کی تصاویر لگادیں،غلطی پر سول سوسائٹی اور سیاستدانوں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔آج بھارت میں یوم شہدا منایا جارہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس سلسلے میں پنجاب کا دورہ کرینگے ۔ ایسے میں چندی گڑھ کی میونسپل انتظامیہ نے شہر بھر میں ہورڈنگز لگادئے ہیں، جن پر بڑا بڑا درج ہے کہ میونسپل کونسل شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔لیکن تصویر بھارتی شہدا کی نہیں ، غلطی سے امریکی فوجیوں کی لگادی گئی ہیں ۔ آل انڈیا ڈیفنس بردار ہڈ نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔

مزید خبریں :