23 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی میں بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے لئے رینجرز کی جانب سے دی گئی 3دن کی ڈیڈ لائن رات 12بجے ختم ہوجائے گی۔ تاہم عوام اسٹریٹ کرائم ، ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم کی وجہ سے اس ڈیڈلائن پر عمل کرنے کے حوالےسے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت لگائے گئے گیٹس اور بئریئرز ہٹادیں ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر عوام نے بیریئرز اور گیٹس نہ ہٹائے تو رینجرز آپریشن کرکے انہیں ہٹادیا جائے گا ۔