23 مارچ ، 2015
نئ دہلی.......بھارت میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تقریب میں کشمیری حریت رہنماؤں سمیت بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ بھی شریک ہیں۔ یوم پاکستان کےموقع پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عشائیے کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی دعوت پر حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق، حریت رہنما سیدعلی گیلانی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک اور سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ سمیت متعدد بھارتی حکام نے شرکت کی۔ ہائی کمیشن آمد پر بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت سب سے پہلے کشمیر کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرے، کشمیرسے قابض فوج واپس بلائے اور کالے قوانین منسوخ کرے۔