پاکستان
23 مارچ ، 2015

واہگہ:پرچم اتارنے کی تقریب جوش و خروش سےغیرمعمولی بن گئی

واہگہ:پرچم اتارنے کی تقریب جوش و خروش سےغیرمعمولی بن گئی

اہور........واہگہ بارڈر لاہور پر پرچم اتارے جانے کی روایتی تقریب آج شرکاء کے جوش و خروش سے غیرمعمولی بن گئی۔ پریڈ کے دوران اہل وطن کے جذبات نے سب کا لہو گرما دیا۔ لاہور میں واہگہ بارڈر پر یوم پاکستان کے موقع پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب جوش و جذبےسے منعقد کی گئی۔ رینجرز کی پریڈ اور حاضرین کے فلک شگاف نعرے دلوں کو گرماتے رہے۔ لاہور کے واہگہ بارڈر پر روزانہ پرچم اتارنے کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوتی ہے، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ تاہم یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا رنگ کچھ زیادہ بارعب تھا۔ رینجرز کی پریڈ نے حاضرین کے سینے قومی جوش وجذبے سے بھردیئے۔ رینجرز کے قدموں دھمک پر لوگ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

مزید خبریں :