05 مئی ، 2012
قلات ... بلوچستان کے ضلع قلات میں سڑک کنارے بم کا دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویزذرائع کیمطابق قلات کی تحصیل منگچرمیں نامعلوم مسلح افرادنے سڑک کے کنارے ایک دستی ساختہ بم نصب کررکھاتھاجورات گئے زورداردھماکے سے پھٹ گیاخوش قسمتی سے روڈاس وقت مکمل طورپرخالی تھااورکوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواجس کے بعدفورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔