پاکستان
05 مئی ، 2012

لاہور: ڈیفنس سے حساس ادارے کے افسر کی گاڑی چوری

لاہور ... لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس سے حساس ادارے کے ایک اعلیٰ افسر کی گاڑی چوری ہو گئی۔تھانہ ڈیفنس اے پولیس کے مطابق حساس ادارے کے ایک اعلیٰ افسر نے وائی بلاک ڈیفنس کی مارکیٹ میں اپنی نجی کارایل ایکسس آر 3874 کھڑی کی تھی۔شاپنگ کے بعد واپس آئے تو کار غائب تھی۔جس پر انھوں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی انوسٹی گیشن کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :