05 مئی ، 2012
قاہرہ ... مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعے کو سیکیورٹی فورسز اور مطاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے۔مصر کے صدارتی انتخابات میں کچھ ہی ہفتے رہ گئے ہیں اس کے باوجود فوجی حکمرانوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقے العباسیہ اور وزارت دفاع کے ارد گرد دن بھر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری رہیں ،جن میں 2افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے وزارت دفاع کے قریب170سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔اس کے علاوہ قاہرہ کے کچھ علاقوں میں رات 11سے صبح 7بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔