05 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں دو سیاسی تنظیموں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے تبادلہ کے باعث ایک سیاسی جماعت کے دفاتر جلادیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک سیاسی تنظیم کا سیکٹر اور یونٹ آفس جلادیا ۔ واقعہ لائنز ایریا میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث پیش آیا ہے دوسری جانب ترجمان پاکستان سنی تحریک نے بتایا کہ لائنز ایریا میں جلائے جانے والے دفاتر سنی تحریک کے ہیں۔