پاکستان
05 مئی ، 2012

شہباز بھٹی قتل کیس، ملزم ضیا عدم ثبوت کی بنا ء پر رہا

شہباز بھٹی قتل کیس، ملزم ضیا عدم ثبوت کی بنا ء پر رہا

راولپنڈی… انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں گرفتار ملزم ضیاء الرحمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا۔ راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج رانا مسعود نے شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ تھانہ آئی 9 اسلام آباد کے ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزم ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، جس پر ملزم ضیاء الرحمان کے وکیل ذوالفقار ملوکا نے درخواست ضمانت واپس لے لی اور عدالت نے گرفتار ملزم ضیاء الرحمان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔

مزید خبریں :