پاکستان
05 مئی ، 2012

پشاور : گاڑی نہر میں جاگری، دس ماہ کا بچہ لاپتہ

پشاور… پشاور کے نواحی علاقے سائفن چوک کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے دس ماہ کا بچہ لاپتہ ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے چار افراد کو بچا لیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سائفن نہر میں مسافر گاڑی گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے چار افراد کو بچالیاگیا جبکہ دس ماہ کا بچہ ابھی لاپتہ ہے۔ زخمیوں میں ظریف خان، اس کی اہلیہ ، بیٹی نادیہ اور بیٹا علی خان شامل ہیں انہیں اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :