انٹرٹینمنٹ
27 مارچ ، 2015

ہٹ اینڈ رَن کیس،سلمان خان بیان ریکارڈ کرانے عدالت پہنچ گئے

ہٹ اینڈ رَن کیس،سلمان خان بیان ریکارڈ کرانے عدالت پہنچ گئے

ممبئی..........ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان اپنا بیان ریکارڈ کرانے ممبئی سیشن کورٹ پہنچ گئے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان آج ہٹ اینڈ رن کیس میں اپنا بیان رکارڈ کرانے کیلئے عدالت پہنچے ہیں۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 13 سال پہلے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر چڑھا دی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ سلمان خان کو ایڈیشن سیشن جج کے سامنے اپنا بیان رکارڈ کرانے کیلئے آرڈر دیئے گئے تھے۔ یہ واقعہ 28 ستمبر 2002 کی صبح پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :