پاکستان
05 مئی ، 2012

ہفتہ وار دو چھٹیاں، حکومت سندھ کے دفاتر بند

ہفتہ وار دو چھٹیاں، حکومت سندھ کے دفاتر بند

کراچی… حکومت سندھ کی جانب سے ہفتے میں دوچھٹیوں کے احکامات کے بعد آج تمام سرکاری دفاتر بند رہے ،دوسری جانب حکومت کی جانب سے سرکاری دفاترمیں انرجی سیورز اور پری پیڈ میٹر لگانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔ حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ دنوں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی محکموں میں ہفتے میں پانچ روز کام ہوگا اور اوقات کار صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔ سندھ حکومت کے دفاتر میں ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوگی جبکہ جمعے کا ہاف ڈے ختم کردیا گیا ہے اور جمعے کی نماز کا وقفہ ایک بجے سے ڈھائی بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو تمام سرکاری محکموں میں بجلی کی بچت کے لئے انرجی سیورز اور پری پیڈ میٹرز لگانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ بل بورڈز اور نیون سائن بورڈز پر بجلی کی بچت کے لئے ایل ای ڈیز کے ذ ریعے بجلی استعمال کی جائے۔

مزید خبریں :