27 مارچ ، 2015
لاہور.......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت صرف سعودی عرب نہیں پوری امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،عالم اسلام کی قیادت مل بیٹھ کر اختلافات ختم کرے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور صہیونی قوتیں ایک بار پھرعالم اسلام کو میدان جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں، امریکا ایران اور سعودی عرب میں جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔