05 مئی ، 2012
لاہور… ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا کہنا ہے کہ دیگرصوبوں کی نسبت پنجاب میں بہتر کام ہورہا ہے،ڈینگی آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے تو استعفا مانگا جاتاہے،لیکن کراچی اوربلوچستان میں حالات خراب ہونے کے باوجودکسی سے استعفے نہیں مانگے جاتے ۔ لاہور میں اے کیو خان اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،،سناہے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ شام سات بجے کے بعد ہوش میں نہیں رہتے، ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی خطرے سے نہیں گھبراتے، جب موت آنا ہوگی ،آجائے گی،محافظوں کے باوجود بینظیر بھٹو اور امیریکی صدر کینیڈی کو قتل کر دیا گیا،انہوں نے بتایاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی پنشن چارہزارپانچ سو روپے لگی تھی ،انہوں نے حکومت سے کبھی کوئی زمین یا پیسہ نہیں لیا۔