پاکستان
05 مئی ، 2012

پشاورمیں گاڑی سے بھاری مقداد میں اسلحہ برآمد

پشاورمیں گاڑی سے بھاری مقداد میں اسلحہ برآمد

پشارو… پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس نے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق معمول کی کارروائی کے دوران ارمڑ کے علاقے میں ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا۔ گاڑی درہ آدم خیل سے پشاور کی طرف آرہی تھی۔ تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ جن میں 22 شارٹ گنز، 40 پستول اور درجنوں گولیاں شامل ہیں۔ ایک ملزم اللہ دوست کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق درہ آدم خیل ہے۔

مزید خبریں :