پاکستان
05 مئی ، 2012

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی نیندیں اڑ گئیں

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی نیندیں اڑ گئیں

لاہور… ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کی نیندیں اڑا دیں۔ بجلی بند ہونے سے مختلف علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو گیا۔ پیپکو کے مطابق بجلی کی پیداوار 11 ہزار 314 میگا واٹ جبکہ طلب 14 ہزار 814 میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہونے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں 16 گھنٹے جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث یو پی ایس بھی کام کرنا چھوڑ گئے۔ لاہور میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو چین سے سونے بھی نہ دیا۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر صورت حال میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔

مزید خبریں :