پاکستان
05 مئی ، 2012

پشاورموٹر وے پرغیر ملکیوں کی دو گاڑیاں روک لی گئیں

پشاور… حساس اداروں کے اہلکاروں نے موٹر وے پشاورٹول پلازہ میں غیرملکیوں کی دو گاڑیوں کو روک لیاہے۔ موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ کے مقام پر دو گاڑیوں کو روکا گیا، گاڑیوں میں تین غیر ملکی سوار تھے۔ دونوں گاڑیوں پر اسلام آباد کی نمبرپلیٹیں لگی ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایک گاڑی کو اسلام آباد واپس بھجوادیا گیا جبکہ دوسری گاڑی چمکنی پولیس کی تحویل میں ہے اور اس میں سوار غیر ملکی شہری سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :