پاکستان
05 مئی ، 2012

لیاری آپریشن حکمت عملی کے تحت آگے بڑھائیں گے، آئی جی سندھ

لیاری آپریشن حکمت عملی کے تحت آگے بڑھائیں گے، آئی جی سندھ

کراچی… آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے لیاری آپریشن پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا اندازہ نہیں تھا ایسا محسوس ہورہا تھاجیسے سرحد پر لڑرہے ہوں۔ گزشتہ روزجاں بحق ہونے والے پولیس آفیسرغلام سبطین کی ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں نماز جنازہ کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری میں کسی کی فرمائش پرآپریشن بندنہیں کیا۔ مشتاق شاہ نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ لیاری بہت مشکل علاقہ ہے لیکن یہ اندازہ نہ تھا کہ مزاحمت اتنی شدید اور اتنا جدید اسلحہ استعما ل ہوگا،ملزمان نے لانچر اور اسٹیل کی گولیاں استعمال کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ سرحد پر لڑائی ہورہی ہے۔ مشتاق شاہ نے کہا کہ دو روز کا وقت اس لیئے دیا ہے تاکہ ملزمان سرینڈر کردیں 48 گھنٹے بعد آپریشن کے لئے نئی حکمت عملی تیار کررہے ہیں اور اسکی حکمت عملی کے تحت آپریشن آگے بڑھائیں گے۔

مزید خبریں :