انٹرٹینمنٹ
30 مارچ ، 2015

ایکشن فلم ’’اسپوکس، دی گریٹر گُڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن فلم ’’اسپوکس، دی گریٹر گُڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس........ایکشن فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ جاسوسی کردار پر مبنی سنسنی سے بھرپور فلم ’’اسپوکس، دی گریٹر گُڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔بھرت نرولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے ایسے جاسوسوں کے گرد گھومتی ہے جن کی گرفت سے ایک خطرناک دہشت گرد فرار ہوجاتا ہے۔ فلم میں معروف امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرون کے اداکارکِٹ ہیرنگٹن مرکزی کردار میں نظر آینگے اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پیٹر فرتھ، جینیفر اہلی، پال بلیک ویل اورڈیوڈ ہیئر ووڈ شامل ہیں۔فیدر اسٹون، اسٹیفن گیرٹ اور اولی میڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم ٹوینٹیئتھ سنچری کے بینر تلے 8مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :