31 مارچ ، 2015
کراچی .......کراچی میں اسٹیج کی رونقیں بڑھانے کیلئے بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ اپنی صاحبزادی پوجا بھٹ کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ۔ اسٹیج پلے" ڈیڈی " 3 دن تک جاری رہیگا۔ثقافتی پل سے پاک بھارت تعلقات میں دوریاں مٹانے کیلئے بالی وڈ فلمساز مہیش بھٹ نے اس بار فلم کے بجائے اسٹیج کا انتخاب کیا ہے۔نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے بین الاقوامی تھیٹر میں شامل یہ کھیل ہدایتکار فلمساز مہیش بھٹ کی25سال پرانی بالی وڈ ہٹ پر مبنی ہے جو انکی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی پہلی فلم بھی تھی۔ناپا کے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں اپنی کلاسیک فلم ڈیڈی کےاسٹیج پریمیر میں شامل مہیش اور پوجا بھٹ کا حاضرین کی جانب سے پر جوش خیر مقدم کیا گیا جو اس کھیل کی 3 روزہ پیشکش کیلئے خاص طور پر بھارت سے کراچی آئے ہیں۔