31 مارچ ، 2015
کراچی.......... متحدہ قومی موومنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جناح گراؤنڈ میں الطاف حسین کی تصویریں پھاڑیں، یادگار شہدا کی بے حرمتی بھی کی گئی۔ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے ساتھ غنڈہ عناصرموجود تھے۔