پاکستان
01 اپریل ، 2015

پی ٹی آئی نے شہدا یادگار کی بےحرمتی، خالد مقبول صدیقی

پی ٹی آئی نے شہدا یادگار کی بےحرمتی، خالد مقبول صدیقی

کراچی........ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہدا کی یادگار کی بے حرمتی کی اور قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی تصاویر بھی پھاڑیں ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے شہدا یادگار کی بے حرمتی کی اور قائد ایم کیو ایم کی تصاویر پھاڑیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر ہماری مرضی کے مطابق نہیں کاٹی گئی ہے، ایف آئی آر کی کاپی لینے کا انتظار کر رہے ہیں، دھونس اور ڈرانے سے کوئی کراچی پر قبضہ نہیں کرسکتا، ہمیں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے، یہ سیٹ کسی حادثے سے نہیں ہماری مرضی سے خالی ہوئی، نبیل گبول آج بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں، ان کے اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن الطاف حسین سے محبت آج بھی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی شہر ہمارا ہے ہم نے ہمیشہ اس کے لیے قربانی دی ہے، ہم نے اصولوں پر ایف آئی آر کٹوائی ہے، تحریک انصاف کی ایف آئی آر میں ہماری لیڈر شپ کا نام شامل نہیں ہے۔

مزید خبریں :