01 اپریل ، 2015
مانسہرہ .......ضلع مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے تیسرے روز بھی جاری ہے۔ضلع مانسہرہ میں پے درپے بارشوں نے جاتی ہوئی سردی کو روک لیا ہے۔بارش کا نیا سلسلہ سوموار سے شروع ہوا جو تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں میں گذشتہ ہفتے پڑنے والی برف ابھی پگھلی نہیں تھی کہ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا جسکی وجہ سے موسم ایک بار پھرسرد ہو گیا ہے۔