01 اپریل ، 2015
خیبر ایجنسی .....خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکے میں2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نری بابا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز افغان بارڈر کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریش خیبر ٹو جاری ہے۔