01 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......پاکستانیوں کی واپسی کےلیے جبوتی جانے والی پرواز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، آج دن 12بجے جانے والی فلائٹ اب شام ساڑھے4بجے روانہ ہونے کا امکان ہے۔یمن سے محصور پاکستانیوں کولانےکیلئےقومی ائر لائن کی پرواز7003 آج شام ساڑھے4بجےروانہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق یمن سے پاکستانیوں کولانےکیلئے پی آئی اے کی پرواز7003 شام ساڑھے4بجےروانہ ہوگی۔ پرواز کو آج دن 12 بجے روانہ ہونا تھا،پروازمحصورین کےبذریعہ بحری جہازعدن سےجبوتی پہنچنےتک موخر کی گئی ہے ،عدن سے جبوتی کا بحری سفر تقریبا ًساڑھے 7 گھنٹے کا ہے جبکہ کراچی سے جبوتی کا ہوائی سفر ساڑھے 3 گھنٹے کا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی دوسری فلائٹ پی کی 7003 آج شام ساڑھے 4 بجے روانہ ہوگی جبکہ پی کے 7004 جبوتی سے مقامی وقت کے مطابق 12 بجے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہوگی اور کراچی ائرپورٹ رات ساڑھے 2 بجے پہنچ جائیگی۔