01 اپریل ، 2015
ٹوکیو......دنیا کی سب سے معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون 117 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں ۔ جاپان کی خاتون میساؤ اوکاوا کی عمر 117 سال تھی۔انہوں نے اپنی 117 ویں سالگرہ 5 مارچ کو منائی ۔گنیز ورلڈ رکارڈ نے 2013 ءمیں اوکاوا کو دنیاکے سب سے معمر ترین شخصیت کا اعزاز دیا تھا،ان کے انتقال کے بعد یہ اعزاز امریکا کے شہری کو دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں 58 ہزار سے زائد افراد کی عمریں 100 سال سے زائد ہے۔