پاکستان
01 اپریل ، 2015

کوٹری : کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

کوٹری : کالعدم تحریک طالبان کے  تین دہشتگرد اسلحے سمیت گرفتار

حیدرآباد......حیدرآباد پولیس نے کوٹری میں کارروائی کرکےکالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سمیت تین دہشتگردوں کو بھاری اسلحے کیساتھ گرفتار کرلیا،ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق ضلع کی پولیس نفری نے حیدرآباد پولیس کے ساتھ کوٹری کے علاقے سکندرآباد میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی۔ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کےنائب امیر سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، دو پستول، پانچ ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ایس ایس پی جامشورو کے مطابق دہشتگرد بڑی منصوبہ بندی میں مصروف تھے بروقت کارروائی میں منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

مزید خبریں :