01 اپریل ، 2015
راولپنڈی........... آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے حقیقی جنگی ماحول میں جاری وسطی کمانڈ کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں شریک فوجی دستوں سے خطاب بھی کیا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیےتیار ہے ، پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے ، پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہر قیمت پر دہشتگردی کے خاتمے کا مشن مکمل کرینگے۔