02 اپریل ، 2015
پشاور........پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آرمی پبلک سکول پشاور سے ملحقہ بہاری کالونی سے 21 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔ پولیس کے مطابق پشاورکے سٹی اور کینٹ سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن کئے گئے۔ سرچ آپریشنزکے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ تھانہ مچنی گیٹ، آغہ میرجانی اوردیگر تھانوں کی حدود سے سو سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ آرمی پبلک سکول سے ملحقہ بہاری کالونی سےبھی 21 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا۔ جنھیں مزید تفتیش کےلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔