پاکستان
02 اپریل ، 2015

عمران خان کاکراچی ضمنی انتخاب رینجرز کی زیر نگرانی کرانے کا مطالبہ

عمران خان کاکراچی ضمنی انتخاب رینجرز کی زیر نگرانی کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہےکہ کراچی ضمنی الیکشن رینجرز کی زیر نگرانی کرایا جائے،اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے کہتاہوں کہ ایم کیو ایم کیلئے فیصلہ کرنے کا وقت ہے،وہ فیصلہ کرلےکہ عسکری ونگ کے ساتھ رہنا ہے یا جمہوریت کے ساتھ،عمران خان نے الطاف حسین کو میانوالی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور سے الیکشن لڑیں میری جماعت آپ کو سپورٹ کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاق جمہوریت نہیں بلکہ چارٹر آف مک مکا ہے۔

مزید خبریں :