پاکستان
02 اپریل ، 2015

6 دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر آرمی چیف نے دستخط کردیئے

6 دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر آرمی چیف نے دستخط کردیئے

راولپنڈی........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 6دہشت گردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کردیے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ 6دہشت گرد معصوم انسانوں کو ذبح کرنے جیسے قبیح جرائم میں ملوث تھے، سزائے موت پانے والوں میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گردوں کو اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں :