دنیا
02 اپریل ، 2015

یمن :عدن میں جاری لڑائی میں20حوثی باغیوں سمیت44ہلاک

یمن :عدن میں جاری لڑائی میں20حوثی باغیوں سمیت44ہلاک

دن........یمن کے شہرعدن کی گلیوں میں باغیوں اور صدر ہادی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی میں 20حوثیوں اور 18 شہریوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوئے، سرحدی علاقے میں باغیوں کی فائرنگ سے ایک سعودی کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ یمن میں سعودی اتحادی فورسز کے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں حوثی باغیوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جارہی ہے۔ تازہ کارروائی میں یمن کے ساتھ سعودی سرحد پر حوثی باغیوں کی فائرنگ سے سعودی فوجی کمانڈر سلیمان المالکی جاں بحق جبکہ 10 دیگر فوجی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زمینی کاروائی کے پیش نظر سعودی فوج نے یمنی سرحدی علاقے کے گرد سے حفاظتی باڑھ ہٹانی شروع کردی ہے۔ دوسری طرف عدن کے وسطی علاقوں اور صدارتی محل میں حوثی باغیوں کی اتحادی سابق یمنی صدرعلی عبداللہ صالح کی فوجوں اور صدر ہادی کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ باغیوں نے صدارتی محل پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم صدارتی ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :