دنیا
02 اپریل ، 2015

چینی وزارت خارجہ کی پاکستان کو 8 آبدوزیں فروخت کرنے کی تصدیق

چینی وزارت خارجہ کی پاکستان کو 8 آبدوزیں فروخت کرنے کی تصدیق

........چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کو 8آبدوزیں فروخت کرنے کی تصدیق کردی،بتایا ہے کہ دوست ملک کے ساتھ یہ معاہدہ، چینی تاریخ کا اس نوعیت کا سب سے بڑا سودا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 8آبدوزیں بیچنے کا معاملہ معمول کی تجارتی کارروائی ہے، پاکستان سے یہ معاہدہ چینی تاریخ میں اس نوعیت کا سب سے بڑا سودا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کئی بلین ڈالر کی 8 آبدوزوں کا معاہدہ طے کیا جارہا ہے، معاہدہ دونوں دوست ممالک کے درمیان معمول کی تجارتی کارروائی ہے، آبدوزوں کے معاہدے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی میں اصولی منظوری دی جاچکی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون اور تجارت دوستانہ تعلقات کا حصہ ہیں اور اس سے ہتھیاروں سے متعلق عالمی قوانین کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

مزید خبریں :