02 اپریل ، 2015
بغداد........ عراق کےدارالحکومت بغداد میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بغداد کے مصروف علاقے باب المدہم جہاں بازار اور منی بسوں کا اڈا بھی موجود تھا یہ کاربم دھماکا کیا گیا۔اسپتال ذرائع نے واقعے میں 6افراد کی ہلاکت اور 18 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ عراقی انٹیلی جنس اداروں نے وسط مارچ میں 2014ءسے 2015ءتک 52کاربم دھماکوں میں ملوث گروپ کے 31مشکوک افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ بغداد میں ایک سال سے نافذ رات کا کرفیو بھی گزشتہ ماہ اٹھالیا گیا تھا۔