پاکستان
03 اپریل ، 2015

سندھ پولیس : تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس پی ترجمان مقرر

سندھ پولیس : تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس پی ترجمان مقرر

کراچی .....سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ایس پی کو ترجمان مقرر کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ارم اعوان کو آئی جی سندھ نے ترجمان مقرر کیا ہے ۔ سندھ پولیس کا شعبہ اطلاعات بہت دنوں سے کسی پولیس افسر کا منتظر تھا۔اس وقت سندھ پولیس میں کئی لوگ شعبہ اطلاعات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔میڈیا کو خبرنشر کرنے کیلئے پولیس کے 2 میڈیا سیل ہیں، ایک آئی جی سندھ کا اور دوسرا ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ہے۔ آئی جی سندھ کا شعبہ اطلاعات ایک ڈائرکٹر پریس سمیت 3 افراد پر مشتمل ہےجبکہ کراچی پولیس کا شعبہ اطلاعات ایک انسپکٹر رینک کےپولیس افسر کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :