03 اپریل ، 2015
لاڑکانہ ......لاڑکانہ کی شاہنواز بھٹو لائبریری میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کی سو سالہ تاریخ پر مشتمل تصویری نمائش کا آغاز ہوگیا۔لاڑکانہ کی شاہنواز بھٹو لائبریری میں بھٹوخاندان کی100سالہ تاریخ پرمشتمل تصویری نمائش کااہتمام بھٹوخاندان کےفوٹوگرافرآغا فیروز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ نمائش میں 1910ء سے 2010 ءتک کی ساڑھے 6ہزار تصاویر رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں رکھی جانے وای تصویروں میں بھٹو کے والد سر شاہنواز بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک کی تصاویر موجود ہیں۔ تصویری نمائش ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے۔