پاکستان
03 اپریل ، 2015

یمن کی صورتحال: ترک حکام سے مشاورت کیلئے وزیراعظم ترکی پہنچ گئے

یمن کی صورتحال: ترک حکام سے مشاورت کیلئے وزیراعظم ترکی پہنچ گئے

انقرہ ......وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس بھی کرینگے۔وزیراعظم نوازشریف انقرہ ائرپورٹ پر پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک وزرا سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دورے میں پاکستانی وفد ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کے ساتھ ساتھ ترک صدر سے ملاقات بھی کریگا ۔ ملاقاتوں میں سعودی عرب اور یمن کی صورت حال پر گفتگو ہوگی اور باہمی اعتماد سازی کے ذریعے وہاں قیام امن کی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی اور ترک قیادت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت کرے گی۔

مزید خبریں :