پاکستان
03 اپریل ، 2015

کراچی: ماہی گیروں نے 7فٹ کی ڈولفن کو آزاد کردیا

کراچی: ماہی گیروں نے  7فٹ کی ڈولفن کو آزاد کردیا

کراچی ......کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں بوٹل نوز نامی7 فٹ لمبی ڈولفن پھنس گئی، جسے ماہی گیروں نے فورا ًہی آزاد کردیا۔بوٹل نوز نامی ڈولفن بلوچستان سے 100 کلومیٹردور کند ملیر کے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں پھنسی تھی۔7 فٹ لمبی ڈولفن کی حساسیت سے آگاہی کے باعث ماہی گیروں نے اسے فورا ہی جال سے آزاد کر دیا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیرمعظم خان کے مطابق پاکستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ماہی گیروں نے زندہ ڈولفن کوجال سے آزادکیا۔

مزید خبریں :