03 اپریل ، 2015
لاہور ......پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلادیش کے لیے 16 رُکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، نامور آف اسپنر سعید اجمل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بنگلادیش میں 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ بنایا گیا ہے، جس میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ یاسر شاہ بابر اعظم، اظہر علی، سمیع اسلم، محمد حفیظ، حارث سہیل ،یونس خان ،سعید اجمل ،سرفراز احمد ،وہاب ریاض جنید خان ،سہیل خان ،راحت علی ،ذولفقار بابر، اور اسد شفیق شامل ہیں۔3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں کپتان اظہر علی کے علاوہ سرفراز احمد ، سمیع اسلم، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان کو رکھا گیا ہے۔ دورے میں ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاہد آفریدی کپتان، احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر گل اور جنید خان شامل ہیں۔