دنیا
05 مئی ، 2012

صورتحال کوئی بھی ہو،امریکااپنا دفاع کریگا،لیون پنیٹا

 صورتحال کوئی بھی ہو،امریکااپنا دفاع کریگا،لیون پنیٹا

واشنگٹن…پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق امریکا کے وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ صورتحال کوئی بھی ہو،امریکااپنا دفاع کریگا۔لیون پنیٹانے یہ بات واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہی۔ ان کاکہنا تھاکہ 11ستمبر2001کوامریکاپرالقاعدہ نے حملہ کیا اور آیندہ ایسے حملے روکنے کیلئے جس طرح کیا آپریشنزکی ضرورت ہوگی،امریکا گریزنہیں کریگا۔انہوں نے یہ بات ایسے وقت پر کہی ہے جب پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں اورحکومت پاکستان نے اس حملے پراحتجاج کیاہے۔

مزید خبریں :