05 مئی ، 2012
لاہور…ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے مزید دو سے تین سال تک کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں،لاہور میں نذر محمد میموریل ٹورنامنٹ کے فائنل کو کھیلنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ان دنوں وہ ٹیسٹ کر کٹ پر فوکس کر رہا ہوں،نئے آنے والے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کھلانے چاہئیں ،انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے نئے کھلاڑیوں کو سینئر ز کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔