پاکستان
03 اپریل ، 2015

بھٹو کی 36 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ منسوخ

بھٹو کی 36 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ منسوخ

گڑھی خدابخش........ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ برسی کی تقریب محدود پیمانے پر اب نوڈیرو ہاؤس میں ہوگی۔برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی جاچکی تھی۔ لیکن شام کے وقت ہونے والی بارش کے باعث جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث برسی کی تقریبات محدود پیمانے پر اب نوڈیرو ہاؤس میں ہوں گی جس میں پارٹی رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔ آصف زرداری اور دیگر رہنما اس میں خطاب کریں گے۔ کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے رہنماؤں کو قافلے گڑھی خدا بخش نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :