03 اپریل ، 2015
.......جنگ گروپ نےاپنے قیام کے 75سال مکمل ہونے پر ایک منفرد نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ پرنٹ اور الیکٹرانگ میڈیا کے امتزاج سے فن پارے تخلیق کئے گئے۔ جنگ گروپ آرٹ کی ترویج میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ کراچی کے فریئر ہال میں جنگ گروپ کے تحت منعقد ہوئی ایک منفرد آرٹ ایگزیبشن، جس میں شہ سرخیوں کو فن پاروں کا موضوع بنایا گیا۔ نمائش میں 24آرٹسٹ حصہ لے رہے ہیں، جن کے 40فن پارے نمائش کا حصہ بنے ہیں، فنکاروں نے وسیع جگہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فنی تخیل کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں سیاسی صورتحال سے میڈیا کے تال میل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نمائش میں محمد اسماعیل نامی ایک معذور مجسمہ ساز نے بھی شرکت کی جو کمال مہارت سے دھاتی مجسمے تخلیق کرتے ہیں۔ اس نمائش میں آرٹ لوورز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ غیرملکی بھی ان فن پاروں سے متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ ایسی ایگزیبیشنز فن اور فنکاروں کی ترویج کا بہترین ذریعہ ہوتی ہیں۔